حکومت عدلیہ کے فیصلوں کااحترام کرتی تومعاملات یہاں تک نہ پہنچتےنوازشریف

موجودہ حکمران دوہری پالیسی پرعمل پیرا ہیں، نواز شریف


ویب ڈیسک August 27, 2012
نوازشریف نے کہا ہےکہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی جس طرح تضحیک کرتی چلی آئی ہے اس سے تمام پاکستانی بخوبی آگاہ ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: مسلم لیگ(ن)کےصدرمیاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کا این آراوکیس میں مہلت پرمہلت مانگنا اورعدالتی احکامات پرعمل نہ کرنا عدالت اورعوام سے مذاق ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ موجودہ حکمران دورخی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ وہ کہتے کچھ اورکرتے کچھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین اورقانون کی پاسداری کررہی ہے اگرحکومت نے بھی آئین کی پاسداری کی ہوتی تومعاملات یہاں تک نہ پہنچتے جہاں آج پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی جس طرح تضحیک کرتی چلی آئی ہے اس سے تمام پاکستانی بخوبی آگاہ ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے انتخابات میں کامیابی کے لئے نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑا اس معاملے پرچوہدری نثارعلی خان کامؤقف واضح ہے۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ وہ اقتدارمیں آئے تو توانائی کا بحران حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی لیکن وہ نوے دن میں لوڈشیڈنگ ختم کرنےکا جھوٹا وعدہ نہیں کرسکتے۔

مسلم لیگ ن کے صدرنے آزادالیکشن کمیشن کے قیام، نگران سیٹ اپ کے لئے اپوزیشن کی مشاورت کواپنی جماعت کی کامیابی قراردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں