دہشت گردی کے خاتمے کی نئی پالیسی بنا رہے ہیں ممنون حسین

کراچی میں قیام امن کے حوالے سے تمام اقدامات اور تاجروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا، تاجروں کے وفد سے گفتگو


Staff Reporter August 26, 2013
تاجروں کے مسائل کے حل اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلیے وفاق سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نو منتخب صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت نئی پالیسی مرتب کررہی ہے اس پالیسی کی تشکیل کے لیے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کام کررہے ہیں۔

وفاقی حکومت چاروں صوبائی حکومتوں اور سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے نئی پالیسی کاا علان کرے گی،کراچی میں قیام امن کے حوالے سے تمام اقدامات کیے جائیں گے اور تاجروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔وہ اتوار کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں آل کراچی انجمن تاجران کے صدر رفیق جدون کی صدارت میں وفد سے ملاقات کررہے تھے۔



رفیق جدون نے نومنتخب صدر کو کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال ،بھتہ خوری اور تاجروں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نئی پالیسی کی تشکیل سے کراچی میں امن کے قیام میں مدد ملے گی ۔کراچی میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ کراچی میں امن کے قیام، عوام کے تحفظ، تاجروں کے مسائل کے حل اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |