طالبان سے مذاکرات کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں حافظ سعید

بھارت عورتوں کی طرح لڑ رہا ہے، یہ 71 کا پاکستان نہیں، ایٹم بم میوزیم میں سجانے کیلیے نہیں


Monitoring Desk August 26, 2013
کشمیریوں کی ہر طرح سے مددکرتا رہوں گا، تکرارمیں میزبان عمران خان سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

لاہور: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ امریکہ نے طالبان سے بہت لڑائی کی لیکن آج وہ بھی مذاکرات کررہا ہے، پاکستان کو بھی طالبان سے مذاکرات کرنا چاہئیں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرارمیں میزبان عمران خان سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ جنھوں نے خون بہایا ہے ان کو سزاملنی چاہیے، اگر مذاکرات میں میرا کوئی کردار بنتا ہوا تو پورا کرنے کی کوشش کرونگا۔ میں طالبان سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ دھڑے بندی سب کچھ ختم کردیتی ہے، پاکستان سب کا ہے، شکوے شکایت ضرورکریں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کے مفادات کو مدنظررکھ کر مذاکرات کرے، انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی غلطی نہیں کریگا نہ وہ اس قابل ہے، وہ عورتوں والی لڑائی کررہا ہے۔ یہ 71 والا پاکستان نہیں، ہم نے ایٹم بم عجائب گھر میں سجانے کیلیے نہیں بنایا۔



جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہر پاکستانی دفاع کیلیے تیار ہوگا۔ جب سے خطے میں امریکا آیا ہے پاکستان پر آنے والے پریشر کا بھارت نے بہت فائدہ اٹھایا ہے، وہ بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہا ہے، پاکستان کے دریائوں پر ڈیم بنارہا ہے اور بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ رہا ہے، افغانستان میں 37 قونصل خانوں کے ذریعے پاکستان میں تخریب کاری کرارہا ہے، اور یہ بھارتی جرائم ہیں جس کا اس کو خوف ہے کہ امریکا کے خطے سے جانے کے بعد ان کا اس کو حساب دینا پڑسکتا ہے۔

پاکستان میں ''را'' کی مداخلت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، اسکے ایجنٹوں نے ہمارے ایک کارکن کو پکڑکر ہلاک کردیا، تحقیقات میںپتہ چلا کہ اس کے قتل میں ''را'' ملوث تھی جس نے پاکستانیوں کو پیسے دے کر استعمال کیا۔ نوازشریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے کھل کر پوچھیں کہ آپ جنگ چاہتے ہیں یا امن، جو بھی فیصلہ کریں گے اس کے ذمے دار آپ ہوں گے۔ میں مذاکرات سے انکاری نہیں ہوں، بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، دوستی ہونی چاہیے لیکن جب ایک فریق کا حق آپ مسلسل غصب کرتے رہیں گے تو پھر ایک وقت آئیگا کہ دوسرا فریق بھی کھڑا ہوجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں