پنجاب خالی اسامیوں پر سرکاری ملازمین کے کوٹے کیلیے شرائط میں نرمی

بیلدار کے لیے قد کی حد 5 فٹ 8 انچ سے کم کرکے 5 فٹ 6 انچ، چھاتی 36 سے کم کرکے 33 انچ کردی گئی ہے۔

بیلدار کے لیے قد کی حد 5 فٹ 8 انچ سے کم کرکے 5 فٹ 6 انچ، چھاتی 36 سے کم کرکے 33 انچ کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری کے بعدپنجاب حکومت نے صوبے میں گریڈ 1 تا 9 کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے سرکاری ملازمین کے مختص 20 فیصد کوٹے پرعملدرآمد کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔


محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 میں بیلدار کی مقررہ کوٹے کے تحت مختص پوسٹ کے لیے شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ بیلدار کے لیے قد کی حد 5 فٹ 8 انچ سے کم کرکے 5 فٹ 6 انچ، چھاتی 36 سے کم کرکے 33 انچ کردی گئی ہے۔ دوڑاور پیراکی کاٹیسٹ لیاجائے گا۔ نائب قاصد، مالی، فراش، ماشکی اور چوکیدار کی پوسٹ کیلیے ایپلائی کرنیوالے امیدواروں کے والدین کے مدت ملازمت کی بنیادپر میرٹ کا تعین ہوگا۔ گریڈ 9 میں کوٹے کے تحت پٹواری کی پوسٹ پربھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق میرٹ پر ہوگی۔
Load Next Story