برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں شہباز شریف

امید ہے بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہوں گا، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک May 16, 2019
عمران نیازی صاحب سر سے پاؤں تک دروغ گوئی کا شکار ہیں، شہباز شریف . فوٹو : فائل

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں، ورنہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں اور اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، عمران نیازی صاحب سر سے پاؤں تک دروغ گوئی کا شکار ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میرے زیادہ تر ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے، امید ہے بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں