متحدہ کا زہرہ شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے مظاہروں کا اعلان

عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے، رابطہ کمیٹی، کچھی برادری کو تحفظ دینے کا مطالبہ

عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے، رابطہ کمیٹی، کچھی برادری کو تحفظ دینے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے جلدتحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے کراچی میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیوایم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ محترمہ زہرا شاہدکے بہیمانہ قتل کاازخود نوٹس لیں اورسپریم کورٹ یاہائی کورٹ کے سینئرججوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دے کراس بہیمانہ قتل کی فوری تحقیقات کرائیں۔اس بات کافیصلہ اتوارکوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اورکراچی کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرفیصلہ کیاکہ ایم کیوایم،محترمہ زہرا شاہد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے سندھ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری کے سامنے جلدبھرپوراحتجاجی مظاہرہ کرے گی۔اجلاس میں کہاگیا کہ پی ٹی آئی کی رہنمازہرا شاہدکوچندماہ قبل کراچی میں دہشتگردی کانشانہ بناکر شہید کردیا گیا تھا اوران کے قاتل آج تک آزاد ہیں،جب تک زہرہ شاہد کے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیاجائے گا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چونکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے زہرا شاہد کے قتل کے محض چندمنٹ بعدہی اس کا الزام ایم کیوایم کے سرتھوپنے کی کوشش کرکے تحقیقات کے نتائج پراثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی اس سے ظاہر ہوتاہے کہ انھیں اس قتل کے بارے میں پہلے سے معلوم تھااس لیے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عمران خان کوبھی اس قتل کی تحقیقات میں شامل تفتیش کیاجائے۔




متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں اور دیگرجرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے قتل وغارت، بھتہ خوری ، اغوابرائے تاوان اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت مذمت کی ہے۔رابطہ کمیٹی لندن وپاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیاہے کہ لیاری سے بیدخل کیے جانے والے کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکوبحفاظت ان کے گھروں میں آباد کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ویسے توہر شہری کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے لیکن گذشتہ کئی برس سے کچھی برادری جس طرح کے حالات سے دوچارہے اس کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کیمٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت سندھ کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکو خصوصی اسلحہ لائسنس جاری کرے تاکہ وہ اپنے گھروںکی حفاظت کرسکیں اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اپنے حق دفاع کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنااور اپنے خاندا ن کا تحفظ کرسکیں۔ دریں اثنارابطہ کمیٹی نے فوج کی نگرانی ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی پرعوام سے اظہارِتشکرکرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کی فقیدالمثال کامیابی مخالفین کے منہ پرطمانچہ ہے جس نے ثابت کردیاکہ حق وسچ کودبایا نہیں جا سکتا۔

Recommended Stories

Load Next Story