سمیع الحق افغان طالبان اور امریکا میں ثالثی پر آمادہ

پہلے ایجنڈا دیا جائے پھر ہی بات ہو سکے گی،کچھ افغان طالبان سے اچھے روابط ہیں،سمیع الحق


Numainda Express August 26, 2013
رچرڈ اولسن نے ملاقات کرکے افغان طالبان سے روابط کیلیے باقاعدہ درخواست دی تھی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے امریکی سفیر کی طرف سے رابطے کے بعد افغان طالبان سے مذاکرات کے سلسلے میں ثالثی پرآمادگی کا اظہارکردیا ہے ۔

جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق سمیع الحق نے امریکی سفیر سے کہاکہ آپ مذاکرات کاایجنڈادیں تو افغان طالبان سے بات ہوسکے گی۔



آئی این پی کے مطابق مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ جولائی میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ان سے ملاقات کی اور افغان طالبان سے روابط کیلیے باقاعدہ درخواست دی، ملاقات جان کیری کے دورہ پاکستان سے پہلے ہوئی تھی، سمیع الحق نے کہا کہ ان کے کچھ افغان طالبان سے اچھے روابط قائم ہیں تاہم امریکا پہلے ایجنڈا بتائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔