شمالی وزیرستان میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16ہوگئی


شاہدہ پروین May 16, 2019
رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ بچی کا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی کے گاؤں زیرکئی کی رہائشی ساڑھے 3 سالہ بچی کے نمونے یکم مئی کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچی کو شدید بخار میں گاؤں کی ڈسپنسری لایا گیا جہاں بچی کوآئی ایم انجیکشن لگایا گیا، اگلی صبح بچی کو جب دوبارہ ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو انہوں نے اسے اے ایف پی کیس قرار دیا اور نمونے لیب کو تشخیص کےلئے بجھوائے۔ بچی نے خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 ڈوزز کے علاوہ او پی وی کی ڈوز بھی لی تھی۔

رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 16ہوگئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز 11 ہوگئے ہیں۔ شمالی وزیرستان سے پولیو سے متاثرہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں