جے ایف 17 تھنڈر نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020 تک آپریشنل ہوگا ایئرچیف

نئے ریڈار کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں سال شروع کی جائے گی، مجاہد انور خان


ویب ڈیسک May 16, 2019
نئے ریڈار کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں سال شروع کی جائے گی، مجاہد انور خان

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے نئے ریڈار کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں سال شروع کی جائے گی۔

غیر ملکی جریدے "جینز" کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا تھا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہوگی، امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا ، اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ میں مزید تین جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے جون میں شامل کئے جائیں گے۔ جس سے اِن طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار کردہ دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی بھی تربیتی امور کیلئے شامل کیا جا رہا ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس نے 2009 سے اب تک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں