تحریک انصاف مبینہ دھاندلی اور پولیس تشدد کیخلاف آج مظاہرے کریگی
گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے احتجاج کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کئے.
CHICAGO:
پاکستان تحریک انصاف مبینہ دھاندلی اور پولیس تشدد کے خلاف آج ملک بھر میں مظاہرے کرے گی جبکہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے احتجاج کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کئے، آئی این پی کے مطابق اظہار یکجہتی کیلیے دھرنے میں (ق)لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی بھی شریک ہوں گے ، محمود الرشید اور ڈاکٹر نوشین احمد تحریک استحقاق جمع کروائیںگے۔ دریں اثنا متعدد کارکنوں نے گزشتہ روز دھرنا ختم ہونے کے باوجود ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات چیئرنگ کراس پر گزاری۔
ادھر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الر شید نے پو لیس تشدد کا شکارکارکنوں کے وفد سے گفتگو میںکہا کہ حکمران سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے آمرانہ اقدام سے گریز کریں،کوئی طاقت تحر یک انصاف کی آواز کو طاقت سے نہیں دبا سکتی اور اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو یہ اسکی بھول ہے ' ہم ملک کیلئے جانیں دینے اور مشکل حالات کا سامنا کرنے کو بھی تیار ہیں۔ دوسری جانب پولیس تشدد کیخلاف کراچی میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا، لیبرونگ کے صدر زبیرخان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو کارکن پنجاب کے ہر چوک کو تحریر سکوائر بنادیں گے۔