شاداب خان قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلیے لندن روانہ
لیگ اسپنر جمعہ کو ڈاکٹر پیٹرک کینڈی کو تفصیلی چیک اپ کرائیں گے۔
میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد کرکٹر شاداب خان قومی ٹیم کو جوائن کرنےکے لیے لندن روانہ ہوگئے۔
شاداب خان اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوئِے ہیں، انہیں ہیپاٹائٹس وائرس کنڑول ہونے پر دوبارہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پروگرام کےمطابق 21 سالہ اسپنر جمعہ کو ڈاکٹر پیٹرک کینڈی کو تفصیلی چیک اپ کرائیں گے۔
تین ہفتے پہلے یپاٹائٹس سی کی نشاندہی پر ڈاکٹر پیٹرک ہی نے ان کے لیے ادویات تجویز کی تھیں۔ شاداب خان 20 مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے تاہم ورلڈکپ کے 24 اور 26 مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول پریکٹس میچوں میں ان کی شمولیت فٹنس سےمشروط اور ٹیم مینجمنٹ کی صوابدید ہوگی۔