وزیراعلیٰ سندھ سے کشمور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی موجود تھے۔


Staff Reporter August 26, 2013
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اتوار کو ضلع کشمور کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ممبر قومی اسمبلی فریال تالپور کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی موجود تھے۔ وفد کے دیگر اراکین میں صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی، اراکین قومی اسمبلی میر شبیر علی بجارانی، احسان الرحمن مزاری، اراکین صوبائی اسمبلی میر غلام عابد سندرانی، حاجی عبدالرئوف کھوسو اور پی پی رہنما سردار سلیم جان مزاری بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی اور صوبے سندھ کی سیاسی صورتحال،ضلع کشمور کے ترقیاتی کاموں و دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں