پنجابی طالبان امن پشتون طالبان فساد چاہتے ہیں غیر ملکی میڈیا

تحریک طالبان محسود گروپ کا حکومت کے بارے میں رویہ انتہائی سخت ، پنجابی طالبان کانرم ہے

تحریک طالبان محسود گروپ کا حکومت کے بارے میں رویہ انتہائی سخت ، پنجابی طالبان کانرم ہے. فوٹو: فائل

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پشتون اور پنجابی طالبان کی اصطلاح نے تحریک طالبان پاکستان میں دراڑ ڈال دی۔

حکومت پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش اور طالبان سے نرم گوشہ رکھنے کے باوجود تحریک طالبان مذاکرات پرسنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ پنجابی طالبان رہنما عصمت اللہ معاویہ امن کے خواہاں ہیں جبکہ پشتون طالبان فساد کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔تحریک طالبان میں پنجابی اور پشتون اصطلاح کے استعمال ہونے کے بعد سے دونوں گروپوں میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہو گئے۔ تحریک طالبان محسود گروپ حکومت پاکستان کے معاملے میں انتہائی سخت جبکہ پنجابی طالبان کسی حد تک نرم رویہ رکھتے ہیں اور پاکستان میں امن کے خواہاں نظر آتے ہیں ۔




تحریک طالبان کے رہنما عصمت اللہ کو حکیم اللہ محسود کی جانب سے معزول کرنے پر عصمت اللہ نے پشتون طالبان کے فیصلے کو مسترد کردیا جس پر دونوں گروپوں میں شدید اختلافات سامنے آئے ۔ نواز شریف کے امن مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم بھی پنجابی طالبان نے کیا جس پر دونوں گروپوں میں اختلاف واضح ہوا، واضح رہے کہ طالبان مولانا فضل الرحمن ، سید منور حسن اور نواز شریف کی ضمانت کو بھی مسترد کرچکے ہیں۔
Load Next Story