طالبان سے مذاکرات پرسیاسی و فوجی اتفاق ضروری ہے فضل الرحمن

فوج مذاکرات کے سوا کوئی اورآپشن چاہتی ہے تو اسے سیاسی قیادت کو قائل کرنا ہوگا, فضل الرحمن


INP August 26, 2013
بھکر اور اسلام آباد کے واقعات کا اثر دوسرے علاقوں پر بھی پڑسکتا ہے، سربراہ جے یوآئی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اور دیگر امور پر سیاسی اور دفاعی قوتوں کا ایک ہی موقف پر متفق ہونا ضروری ہے۔

اتوار کوصحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ سیاسی قوتیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر متفق ہیں تاہم اگر دفاعی ادارے کوئی اور آپشن چاہتے ہیں تو پھر انھیں سیاسی قیادت کو قائل کرنا اور سب کو مطمئن کرنا ہوگا۔



اس وقت سیاسی اور دفاعی قوتوں کے موقف مختلف ہیں، ملک میں فرقہ واریت کا عفریت ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے اور اس نے سیکڑوں پاکستانیوں کی جانیں لی ہیں، اب ملک مزید اسکا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ بھکر اور اسلام آباد کے واقعات پر پنجاب حکومت کو ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، اسکے اثرات ملک کے دیگر علاقوں پر بھی ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں