سکندر کی طبیعت میں بہتری ذہنی حالت نارمل ہے ڈاکٹر

ملزم کے پھیپھڑوں سے ٹیوب نکال لی گئی، ابھی چلنے پھرنے کے قابل نہیں، ذرائع


Numainda Express August 26, 2013
ملزم کے پھیپھڑوں سے ٹیوب نکال لی گئی، ابھی چلنے پھرنے کے قابل نہیں، ذرائع. فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد واقعے کے ملزم سکندر کی حالت بہتر ہو رہی ہے اس کے پھیپھڑوں سے ٹیوب نکال لی گئی ہے تاہم وہ اب بھی چلنے پھرنے کے قابل نہیں۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق صرف اسٹریچر پر ہی اسے کہیں لے جایا جا سکتا ہے۔ وہ ہر قسم کی چیزیں کھا رہا ہے اور نارمل گفتگو کر رہا ہے اس کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔



این این آئی کے مطابق ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ ملزم کے پھیپھڑ ے میں خون آنا بند ہو گیا ہے، فریکچر کی وجہ سے ابھی وہیل چیئر پر نہیں بیٹھ سکتا، اس کا بلڈ پریشر اور ذہنی حالت نارمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں