’’پاکستان میں ہر 10 میں سے 9 افراد ذہنی تناؤ کا شکار ہیں‘‘

ہیجانی کیفیت والے ممالک میں پاکستان سرفہرست، معیار زندگی تنائوکی بڑی وجہ ہے،سروے


INP August 26, 2013
تحریک طالبان محسود گروپ کا حکومت کے بارے میں رویہ انتہائی سخت ، پنجابی طالبان کانرم ہے. فوٹو وکی پیڈیا

سروے رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان ہیجانی کفیت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے نمایاں ہے۔

پاکستان میں ہر 10میں سے 9افراد ذہنی تنائوکاشکارہیں۔اس دبائو کی بڑی وجہ معیارزندگی کاحصول ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیابھرسے چنے گئے27ممالک میںذہنی اذیت کا لیول اوراس کو ابھارنے والے محرکات کاجائزہ لیاگیا۔



اس حوالے سے دہشت گردی کاخطرہ،جرائم کے علاوہ صحت،اخراجات،معیار زندگی اورملازمت کے تحفظ کوشامل کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں تقریباً71 فیصد افرادبے چینی میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان سب سے زیادہ ہیجانی کیفیت رکھنے والا ملک ہے جہاں ہردس میں سے 9 افراد ذہنی تنائو کا شکار ہیں اور اس دبائو کی بڑی وجہ معیار زندگی کاحصول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں