پشاور کی سیٹ حماقتوں سے ہارے پنجاب میں دھاندلی ہوئی عمران خان
ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت لیکر الیکشن ٹریبونل جائینگے، ریلیف نہ ملا توخود پورے ملک میں مظاہروں کی قیادت کرونگا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پشاور کی سیٹ تحریک انصاف نے حماقتوں اور غلطیوں سے گنوائی، میانوالی سمیت پنجاب بھر میں عام انتخابات کی طرح پولیس کے ذریعے دھاندلی کرائی گئی۔
ضمنی انتخابات میں دھاندلیوں کے ثبوت کے ساتھ الیکشن ٹریبونل جائیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پوزیشن مضبوط تھی مگر امن و امان کی صورتحال کا بہانہ بنا کر الیکشن میں تاخیر کرائی گئی، جس طرح لکی مروت میں تحریک انصاف وننگ پوزیشن میں ہے اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ چار مخصوص حلقوں میں اگر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرا لی جاتی تو ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی۔ تحریک انصاف پرامن جماعت ہے، عام اور ضمنی انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی مکمل کر نے کے بعد ہی ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرے گی۔
قانونی راستوں سے ریلیف نہ ملا تو میں خود پورے ملک میں مظاہروں کی قیادت کروں گا۔ انتخابی نظام اورالیکشن کمیشن کو درست کر لیا جائے توصدارتی نظام کی ضرورت نہیں ہوگی، پنجاب میں پیش کیا جانے والا بلدیاتی نظام کے تحت تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس ہوں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں تمام اختیارات وزیر اعلیٰ سے لے کریونین کونسل تک لے جائیں گے۔ پرویز خٹک ملنگ آدمی ہیں، ان سے کوئی شکوہ نہیں ہے ان پر انتخابات میں ٹکٹ کے حوالے سے لگانے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے جو بھی ٹکٹ دیئے وہ میرٹ پر دیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت کو متعدد مسائل کا سامنا ہے مگر ہماری نیت صاف اور ادارے پختہ ہیں، عوام کے ساتھ اٹوٹ کمٹمنٹ کے باعث ہم ڈلیور کرنے میں کامیاب ہوں گے، اتوار کی شام اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم ایک سال کے دوران موبائل لیڈی ڈاکٹر سروس سمیت 50 سہولتوں کا آغاز کریں گے جس کے تحت دور دراز علاقوں میں عورتوں اور بچوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، دریں اثنا عمران خان پہلے مدر چائلڈ ہیلتھ سینٹر کے افتتاح کے لیے آج سوات جائیں گے، ایسے پچاس سنٹر آئندہ ایک سال کے دوران صوبہ بھر میں قائم کیے جائیں گے جہاں حاملہ عورتوں کو 24 گھنٹے سہولتیں فراہم کی جائیں گی، دریائے سوات پر سستی بجلی پیدا کرنے کے دو منصوبوں کا افتتاح بھی آج کیا جائے گا۔