بجلی چوروں کیخلاف چھاپے جاری مزید سیکڑوں پکڑے گئے

چاہ زنگ والہ میں محمد بخش کے ٹیوب ویل اور آٹا چکی پر بجلی چوری پکڑی گئی


Numaindgan Express August 26, 2013
چاہ زنگ والہ میں محمد بخش کے ٹیوب ویل اور آٹا چکی پر بجلی چوری پکڑی گئی فوٹو: فائل

واپڈا ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رکھا، اس دوران چاہ زنگ والہ میں ٹیوب ویل اور آٹا چکی پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میپکو کینٹ ڈویژن کے ایڈیشنل ایس ای اکرم بھٹی کی قیادت میں ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر چاہ زنگ والہ میں محمد بخش کے ٹیوب ویل اور آٹا چکی پر بجلی چوری پکڑ لی جبکہ اسی علاقہ میں 5گھریلو صارفین کو بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا، ان صارفین کو 38 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 4لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ملتان کینٹ سمیت دیگر ڈویژنوں نے 200سے زائد بجلی چوروں کو پکڑ کر جرمانے عائد کئے۔ دریں اثناء بھاگٹانوالہ پولیس نے بجلی چوری کرنیوالے لقمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سرائے مہاجر پولیس اور واپڈا ٹیم نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بلال، طارق، اقبال، اشفاق کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کر لئے۔



رحیم یارخان میں حکومت کی ہدایت پر میپکو نے مزید 28 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے عملہ نے برقی تنصیبات کاٹ دیں۔ میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہا، پکڑے جانے والے افراد میں محمد سلیم' عباس' فدا حسین' نذیر احمد' غلام محمد' معشوق علی' فیاض احمد' خادم حسین' ذیشان' عبدالشکور و دیگران شامل ہیں بعدازاں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے ان بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ایس ڈی او میپکو لیاقت پور حامد علی نے چھاپہ مار کر محلہ جامعہ غوثیہ کے صوفی عاشق کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر میٹر سے جبکہ کچی منڈی کے نصیر احمد کو بجلی کے میٹر کو ٹمپر کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں۔ مزید برآں ایک ماہ کے مشترکہ کریک ڈائون میں 446مقدمات درج' 184ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سوئی گیس چوری کے 39اور بجلی چوری کے 407مقدمات مقدمات درج ہوئے' مقدمات میں 165ملزمان نے عدالتوں سے ضمانتیں کرالی ہیں' آر پی او بہاول پور احمد اسحاق نے بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع جن میں بہاولنگر اور بہاول پور بھی شامل ہیں کے ڈی پی اوز کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے' اجلاس میں ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ بھی شریک ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |