
ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے رات گئے آپریشن کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق عامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں 5 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے جس کا مقدمہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے وکیل طارق نیازی نے درج کرایا تھا۔
ادھر سٹی کورٹ تھانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ عامر العباد سے ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔