لاہور لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی
واپڈا ملازمین کو کام سے روک کر کمروں میں بند کیا اور بہانے سے احتجاج کرایا،لیسکو حکام کا موقف، تخت بھائی میں دھرنا
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تعطیل کے روز بدترین لوڈشیڈنگ ریکارڈ کی گئی۔
شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ ہونے پر شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 10 سے 16گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ کئی علاقوں میں مینٹی نینس کے نام پر 6 سے 8 گھنٹے تک مسلسل بجلی بند رکھی گئی' اس صورتحال کیخلاف لاہور سمیت متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، لاہور گرین ٹائون کے علاقہ باگڑیاں میں بجلی کی مسلسل 6 روزہ بندش کیخلاف سیکڑوں شہری مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریفک کا نظام معطل کر دیا۔
پتھرائو سے متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اے ایس آئی سمیت3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے بعد درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ باگڑیاں میں بجلی چوروں نے بہانہ بنا کر احتجاج کیا کیونکہ یہاں سے 45بجلی چور پکڑے گئے ہیں، مقامی افراد ترسیلی لائنز کی بحالی کیلیے جانیوالے ملازمین کو کمروں میں بند کر دیتے تھے۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں مینٹی نینس کے نام پر 6سے 8 گھنٹے تک مسلسل بجلی بند رکھی گئی، باگڑیاں میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سرکل ٹو کو انکوائری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب 16200میگاواٹ جبکہ پیداوار13250میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء ایگزیکٹیو انجینئر لیسکو ٹائون شپ ڈویژن چوہدری الطاف نے ایکسپریس کو بتایا کہ باگڑیاں میں ترسیلی لائنز میں گزشتہ کئی روز سے جب بھی لیسکو کی ٹیمیں کام کرنے جاتی تھیں انھیں بعض عناصر کمروں میں بند کر دیتے تھے، درحقیقت بجلی چوروں کیخلاف جاری آپریشن جس میں ڈی سی او لاہور اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل تھے کی نگرانی میں تقریباً 45افراد کیخلاف کارروئی کے دوارن مقدمات بھی درج کرائے گئے۔
دریں اثناء رحیم یارخان کے علاقہ آباد پور میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سیکڑوں مظاہرین نے ٹائر جلا کر نہر پنجند کا پل بند کر دیا۔ اس موقع پر ایک شخص نے نہر میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم دیگر لوگوں نے اسے بچا لیا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف تخت بھائی کے کارکنوں اور عوام نے ٹرانسفارمرز کی خرابی کیخلاف مقامی ایم پی اے افتخار مشوانی کی قیادت میں ملاکنڈ روڈ پر دھرنا دیا جس سے مسلسل 3 گھنٹے تک ٹریفک بند رہی، اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے قافلے کو متبادل راستے سے گزارا گیا، بعدازاں پیسکو حکام سے مذاکرات پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔