جنوبی وزیرستان کے علاقے مدینہ موڑمیں دھماکا

8 سالہ بچے افنان نے بارودی سرنگ کو اٹھا کر جیسے ہی کھیلنا شروع کیا تودھماکہ ہوگیا


ویب ڈیسک May 17, 2019
دھماکے سے بچے کی ٹانگیں زخمی ہوئیں : فوٹو: فائل

تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں دھماکا ہوا جس سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جنوبی وزیرستان میں تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں برساتی نالے میں بارودی سرنگ پڑی تھی، جسے 8 سالہ بچے افنان نے اٹھا کرجیسے ہی کھیلنا شروع کیا تودھماکہ ہوگیا۔

دھماکے سے بچے کی ٹانگیں زخمی ہوئیں تاہم بچے کو فوری طورپرمولے خان سرائے اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے قریب جنڈولہ کے مقام پرانڈرکمانڈ 28 برگیڈ 225 ونگ تانگہ اعظم کے پوسٹ کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 5 جوان زخمی اورایک حوالدار نعیم شہید ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں میں نائب صوبیدار ظفر نعیم ، نائیک عبدالجلیل ، سپاہی حیدر ، سپاہی ایمراز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں