این اے 27 میں 90 پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی ہوئی پٹیشن دائر کرینگے جے یو آئی

90پولنگ اسٹیشنز پر مقامی لوگوں کی رضامندی سے خواتین کے صرف 5سے 10علامتی ووٹ ڈالے گئے۔ جان اچکزئی


INP August 26, 2013
90پولنگ اسٹیشنز پر مقامی لوگوں کی رضامندی سے خواتین کے صرف 5سے 10علامتی ووٹ ڈالے گئے۔ جان اچکزئی فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ این اے 27 لکی مروت کے تقریبا 90 پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی جس کیخلاف پٹیشن دائر کی جائے گی، ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ معاہدے کے بعد خواتین کو ووٹ کے استعمال سے منع کیا گیا تھا،90پولنگ اسٹیشنز پر مقامی لوگوں کی رضامندی سے خواتین کے صرف 5سے 10علامتی ووٹ ڈالے گئے۔ آج پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سوموٹو کیس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں