تحریک انصاف کی شفاف اورایماندارقیادت ہی ملک کوآگے لے کرجائے گی عثمان بزدار

نمائشی منصوبوں اوربلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک May 17, 2019
عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری وساری رہے گا، عثمان بزدار: فوٹو:ـ فائل

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی شفاف اور ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لے کر جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے 9 ماہ میں صرف عوام کی خدمت کی ہے، عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری وساری رہے گا، نمائشی منصوبوں اوربلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جب کہ تحریک انصاف کی شفاف اورایماندارقیادت ہی ملک کوآگے لے کرجائے گی۔

سردارعثمان بزدارکا کہنا ہے کہ لوٹ مارکرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیئے، پاکستان کے عوام باشعورہیں، شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |