اسلام آباد واقعہ سکندر کی بیوی کے جسمانی ریمانڈ میں2 دن کی توسیع

کنول تفتیش مین تعاون نہیں کررہی اور جو بیان ایک بار دیتی ہے بعد میں اس سے انکاری ہو جاتی ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 26, 2013
کنول تعاون نہیں کررہی اور جو بیان ایک بار دیتی ہے بعد میں اس سے انکاری ہو جاتی ہے، پولیس. فوٹو: آئی این پی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد میں فائرنگ واقعے کے ملزم سکندر کی اہلیہ کنول کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔

اسلام آباد واقعہ کیس کے ملزم سکندر کی اہلیہ کنول کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیش افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ اپنے شوہر سکندر کی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی اور کچھ جگہوں پر اس نے اپنے شوہر کو اشارہ کرکے پولیس کی تعیناتی سے بھی آگاہ کیا، کنول تفتیش میں تعاون نہیں کررہی اور جو بیان ایک بار دیتی ہے بعد میں اس سے انکاری ہو جاتی ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ حقائق تک پہنچنے کےلیے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کی جائے، عدالت نے پولیس کی تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا رد کرتے ہوئے صرف 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمہ کو 28 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو اسلام آباد کے جناح ایونیو کو سکندر نامی شخص نے 5 گھنٹے سے زائد تک بندوق کی نوک پر یرغمال بنا رکھا تھا تاہم پھر پولیس اور اے ٹی ایف کے اہلکار پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سکندر اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں