بھارتی ہاکی فیڈریشن کا دعوت نامہ موصول ہوگیاپی ایچ ایف

آصف باجوہ نے کہا کہ وہ پی ایچ ایف کے صدرقاسم ضیا کے ہمراہ معاملات...


ویب ڈیسک August 27, 2012
آصف باجوہ نے کہا کہ وہ پی ایچ ایف کے صدرقاسم ضیا کے ہمراہ معاملات طے کرنے کے لئے آئندہ ماہ بھارت جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوا نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا ک بھارت ہاکی سیریزکے معاملات طے کرنے سے متعلق بھارتی ہاکی فیڈریشن کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے.

آصف باجوہ نے کہا کہ وہ پی ایچ ایف کے صدرقاسم ضیا کے ہمراہ معاملات طے کرنے کے لئے آئندہ ماہ بھارت جائیں گے۔

آصف باجوا نے بتایا کہ سیریز آئندہ سال کے اوائل میں منعقد کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خواہش ہے کہ سیریز پاکستان میں کھیلی جائے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں