کراچی مولانا اکبر سعید فاروقی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ سے کے بعد مقتول کی میت سخت سیکیورٹی میں نجی ایرلائن کے ذریعےان کے آبائی علاقے مہمند ایجنسی روانہ کردی گئی۔


ویب ڈیسک August 26, 2013
نماز جنازہ سے کے بعد مقتول کی میت سخت سیکیورٹی میں نجی ایرلائن کے ذریعےان کے آبائی علاقے مہمند ایجنسی روانہ کردی گئی۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اہلسنت و الجماعت نے آج شہر بھر میں دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی میں گذشتہ روز گلشن اقبال کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولونا اکبر سعید فاروقی کی نماز جنازہ قائد آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مولانا اورنگزیب فاروقی نے پڑھائی جس میں اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ سے قبل شرکاء نے قائد آباد پر احتجاجی دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، تاہم نماز جنازہ سے کے بعد مقتول کی میت انتہائی سخت سیکیورٹی میں نجی ایرلائن کے ذریعےان کے آبائی علاقے مہمند ایجنسی روانہ کردی گئی۔

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ اہلسنت و الجماعت رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی، مولانا اکبر سعید کے قتل کا مقدمہ حکومت سندھ کے خلاف درج کروائیں گے، انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے چند روز قبل حکومت سندھ کو 17 علماء کی فہرست دی تھی ، جن میں ان پر قاتلانہ حملوں کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن سندھ حکومت نے دہشت گردوں کی یہ وارننگ نظر انداز کردی، جبکہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے مولانا اورنگزیب فارقی کے قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں کے درمیان مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد اہلسنت و الجماعت نے شارع فیصل پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد شارع فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں