نواب اکبر بگٹی کی ساتویں برسی پر بلوچستان بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال

ہڑتال کے باعث صوبے کے بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کی کال پر کی گئی ہڑتال کی مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت متعدد جماعتوں نے حمایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی کی ساتویں برسی کے موقع پر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔


جمہوری وطن پارٹی کی کال پر کی گئی ہڑتال کی مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، کاکڑ جمہوری پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور اہل سنت والجماعت نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ بی آر پی، بی این ایم، بی ایس او آزاد، بی این ایف، بی این پی اور نیشنل پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے۔

صوبے بھر میں ہڑتال کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت نوشکی، مستونگ، قلات، خاران، خضدار، حب، تربت، پنجگور، چاغی، دالبندین، صحبت پور سمیت دیگر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے۔
Load Next Story