پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن کے ساڑھے 12 بجے ہوگا۔


ویب ڈیسک August 26, 2013
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 44 ون ڈے میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 40 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور میزبان زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن کے ساڑھے 12 بجے ہوگا جبکہ ٹیم میں شمولیت کے لئے کپتان مصباح الحق، اسد شفیق اور عبدالرحمان بھی زمبابوے پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 44 ون ڈے میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 40 پاکستان نے جیتے، ایک ٹائی ہوا، ایک کا نتیجہ نہ نکل سکا جبکہ کمزور سمجھی جانے والی میزبان ٹیم نے 2 بار پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی۔ پاکستان نے ہرارے میں اب تک زیادہ سے زیادہ 323 رنز بنائے ہیں جبکہ آخری 10 میچوں میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہرارے اسپورٹس کلب کے اسی میدان میں 22 فروری 1995 کو میچ ٹائی ہوا، زمبابوے نے 9 وکٹوں پر 219 رنز بنائے اور پاکستانی ٹیم اتنے ہی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ چار روز بعد اسی میدان میں زمبابوے نے سلیم ملک کی کپتانی میں کھیلنے والی مد مقابل ٹیم کو 74 رنز سے شکست دی جبکہ 22 نومبر 1998 کو زمبابوے نے شیخوپورہ میں دوسری بار پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز پاکستان 0-2 سے کلین سوئپ کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |