مریم نواز کی پارٹی عہدے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

الیکشن کمیشن درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا

الیکشن کمیشن درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پارٹی عہدے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف پاکستان تحرک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی، الیکشن کمیشن درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف درخواست دائر کردی

تحریک انصاف کے بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کی جانب سے دائر درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) تقرری کو آئین وقانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔
Load Next Story