آئی سی سی ورلڈکپ میں ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی

ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ اور رنراپ کو 20 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔


Abbas Raza May 17, 2019
ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ اور رنراپ کو 20 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019 کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم رکھی ہے۔

انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر، رنر اپ کے ہاتھ 20 لاکھ ڈالر کی رقم لگے گی۔

سیمی فائنل میں مات کھانے والی ہر ٹیم کو 8،8 لاکھ ڈالرز حاصل ہوں گے جب کہ لیگ مرحلے میں جیتنے والی ٹیموں کو 40،40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

واضح رہے 2015 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں بھی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں