امریکا نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کی بھی جاسوسی کی جرمن جریدہ

جاسوسی کے دوران امریکا کو معلوم ہوا كہ مبینہ طور پر چینی خفیہ ادارے بھی اقوام متحدہ كی جاسوسی كرتے رہے ہیں، جرمن جریدہ


INP August 26, 2013
اگر جاسوسی كے اس الزام كی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ اقوام متحدہ اور امریكہ كے درمیان موجود معاہدے كی خلاف ورزی ہوگی، جریدے کی رپورٹ فوٹو: فائل

جرمن جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریكی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے اقوام متحدہ كے ہیڈ كوارٹر كی بھی جاسوسی كی جس دوران اسے معلوم ہوا كہ مبینہ طور پر چینی خفیہ ادارے بھی اقوام متحدہ كی جاسوسی كرتے رہے ہیں۔

جرمن جریدے ''ڈئیر اشپیگل'' كے مطابق گزشتہ برس موسم گرما میں امریکی خفیہ ایجنسی نیویارک میں قائم اقوام متحدہ كے ہیڈ كوارٹر میں ویڈیو كانفرنس كے سسٹم تک رسائی حاصل كرنے میں كامیاب ہوگئی تھی، خفیہ دستاویزات كے مطابق اسی دوران امریكا كو معلوم ہوا كہ مبینہ طور پر چینی خفیہ ادارے بھی اقوام متحدہ كی جاسوسی كرتے رہے ہیں۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جاسوسی كے اس الزام كی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ اقوام متحدہ اور امریكا كے درمیان موجود معاہدے كی خلاف ورزی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |