آزاد قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور پاکستان کے عوام اب تک آزاد نہیں عمران خان

جب تک صحیح بلدیاتی نظام نہیں آئے گا ملک سے غربت کا خاتمہ نہیں ہوگا،عمران خان


ویب ڈیسک August 26, 2013
تحریک انصاف کا منشور اور نظریہ لوگوں کو آزاد کرنا ہے ،عمران خان۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور پاکستان کے عوام اب تک آزاد نہیں ہوئے ۔


کالام میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت توانائی کے بحران کے حل کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کررہی ہے، صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح صوبے میں بند ہونے والے ہائیڈرو پاور منصوبوں کا دوبارہ آغاز ہے تاکہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ ملک بھر کو سستی بجلی میسر آسکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آزاد قوم وہ ہوتی ہے جو اہنے فیصلے خود کرتی ہے اور پاکستان کے عوام اب تک آزاد نہیں کیونکہ یہاں عوام کو فیصلوں کا اختیار نہیں، عوام کو اختیارات ملیں گے تو اپنے مسائل خود حل کریں گے۔ تحریک انصاف کا منشور اور نظریہ لوگوں کو آزاد کرنا ہے کیونکہ جب تک صحیح بلدیاتی نظام نہیں آئے گا ملک سے غربت کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے میں ایسا بلدیاتی نظام لائے گی جو کبھی پاکستان میں نہیں آیا۔ اس نظام کے تحت اب کسی بھی علاقے سے متعلق فیصلے پشاور میں نہیں ہوں گے، ہرگاؤں کو اس کا ترقیاتی فنڈ ملے گا اور گاؤں ہی کے لوگ اپنا اسکول، اسپتال، کھیلوں کے میدان اور تھانوں کا نظام چلائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |