پی سی بی نے امام الحق کی ایکسرے رپورٹ کلیئر قرار دیدی

امام الحق کی تمام ایکسرے رپورٹ کلیئر ہیں تاہم صرف کہنی میں سوجھن ہے، پی سی بی


ویب ڈیسک May 17, 2019
امام الحق کی تمام ایکسرے رپورٹ کلیئر ہیں تاہم صرف کہنی میں سوجھن ہے، پی سی بی۔ فوٹو : سوشل میڈیا

LONDON: پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کی ایکسرے رپورٹ کلیئر قرار دیدی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کی ایکسرے رپورٹ کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام الحق کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی تمام ایکسرے رپورٹ کلیئر ہیں تاہم صرف کہنی میں سوجھن ہے۔



واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر امام الحق کہنی میں گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث دوران میچ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔