شام پرکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام احمقانہ ہے بشارالاسد
شام میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے فوجی مداخلت ناکام ہوگی، بشارالاسد
شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے باغیوں پر حملے کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا گیا ان کی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام احمقانہ ہے۔
روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بشارالاسد کاکہنا تھا کہ اگر کوئی شام کو مغرب کی کٹھ پتلی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہا ہے تو وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگا۔ شام میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت ناکام ہوگی۔
اقوام متحدہ کی معائنہ کار ٹیم کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کا جائزہ لینے کے لئے آج شام کے دارالحکومت دمشق کے اس علاقے کا دورہ کرے گی جہاں گذشتہ ہفتے مبینہ کیمیائی حملے کے نتیجے میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
دوسری جانب امریکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کا متاثرہ علاقے کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل اعتماد قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو اجازت دینے کا فیصلہ بہت دیر سے ہوا اب امریکا شام کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے اور سلسلے میں صدر براک اوباما نے اپنے اتحادیوں سے رابطے بھی کئے ہیں۔