بلاول بھٹو زرداری کی مریم نواز کو افطار کی دعوت

بلاول بھٹو زرداری کی افطار ڈنر کی دعوت کو مریم نواز نے قبول کیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 17, 2019
بلاول بھٹو زرداری کی افطار ڈنر کی دعوت کو مریم نواز نے قبول کیا ہے، ذرائع

بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو فون کال کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افطاری کی دعوت کے لئے کے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو فون کیا ہے، اور ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی افطار ڈنر کی دعوت کو مریم نواز نے قبول کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے نے مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سے بھی خود رابطہ کیا، جب کہ محمود اچکزئی، اختر مینگل، سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک یوم کے لئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی اندوہناک حادثے میں انتقال کے باعث پارٹی کی کل کے دن کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان غم کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں