قلات میں فورسز کا آپریشن کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔


Numaindgan Express May 18, 2019
سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ فوٹو:ٖ فائل

ISLAMABAD: بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نمیرغ کے علاقے پارود میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر شمس، اصغر علی اور ان کا ایک ساتھی مارے گئے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، بعدازاں نعشیں قلات ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں