چین میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سیچوان صوبے میں بس میں سوار ایک شخص نے دیگر مسافروں کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ ان پر چاقو سے وار کردیا جس کے بعد وہ شخص نیچے اترا اورپیدل چلنے والوں پر بھی چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 10 سالہ بچی سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ گھر والے اس سے اکثرلڑائی جھگڑا کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے وہ ذہنی طورپرپریشان رہنے لگ گیا تھا۔
اس سے قبل 19 اگست کو اسی نوعیت کا ایک واقعہ صوبہ حینن میں بھی پیش آیا جب ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے بے دردی سے 3 افراد کا قتل کر دیا تھا، مرنے والوں میں 10 سال کا بچہ اور 10 ماہ کی ایک بچی بھی شامل تھی۔