کراچی میں پولیس موبائل پر حملہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، عرفان بہادر

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، عرفان بہادر۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سپر ہائی وے پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب 4 دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کردی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ دستی بم حملے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاہم ہلاک حملہ آور سے ایک پستول برآمد ہوا ہے اور ہلاک حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں کانسٹیبل عظمت اور اے ایس آئی حیات شامل ہیں۔
Load Next Story