امریکا نے پاکستانی باڈی بلڈر معصوم بٹ کو مسٹر اولمپیا مقابلوں میں شرکت سے روک دیا

معصوم بٹ غیرقانونی قیام کےالزام میں امریکامیں پکڑےگئےاوران پر10سال تک داخلے پرپابندی لگادی گئی تاہم واقعےکو12سال ہوگئے

مسٹر اولمپیاء 26 سے 29 ستمبر تک لاس ویگاس میں منعقد ہوگا۔ فوٹو: ڈین رے

GILGIT:
آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی باڈی بلڈر معصوم بٹ کوامریکا میں ہونے والے مسٹر اولمپیا مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔


42 سالہ سابق مسٹر پاکستان معصوم بٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایک گروپ کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے بعد امریکا گئے جہاں غیر قانونی قیام کے الزام میں پکڑے گئے اور ان پر 10 سال تک امریکا میں داخل ہونے کی پابندی لگا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو 12 سال ہوگئے اس لیے 26 سے 29 ستمبر تک لاس ویگاس میں ہونے والے مسٹر اولمپیا مقابلے میں شرکت کی اجازت نہ دینا سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔
Load Next Story