راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

پولیس اہلکاروں نے لڑکی ہاسٹل جاتے ہوئے اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کے بعد اسے اپنے فون نمبر بھی دیے

پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے فوٹو: فائل

3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات میں ایک خاتون کی جانب سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیشوں پر سیاہ پردے لگی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے اسے ہاسٹل جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا۔ اسے گاڑی میں رات بھر گھماتے رہے اور ویران جگہ پر گاڑی میں ہی مبینہ زبردستی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے ناصرف 30 ہزار روپے اور طلائی زیورات چھین لیے بلکہ قبیح فعل کے بعد دوبارہ رابطہ رکھنے کے لئے اپنے فون نمبر بھی دیتے رہے۔

روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ روات پولیس نے تینوں پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے۔
Load Next Story