امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب

پاکستان کونسل آف یورپ کنونشن کے تحت امریکا سے ڈاکٹر عافیھ صدیقی کی رہائی کیلئے باضابطہ طور پر درخواست کرے گا۔


ویب ڈیسک August 26, 2013
وفاقی کابینہ اجلاس میں سزا یافتہ افراد کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری حاصل کرے گی. فوٹو: فائل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کے لئے وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ امریکا سے سزا یافتہ افراد کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے گی جس کے بعد کے بعد پاکستان کونسل آف یورپ کنونشن کے تحت امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے باضابطہ طور پر درخواست کرے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے پاکستان کا معاہدہ مختلف ممالک کے ساتھ موجود ہے تاہم ان میں امریکا شامل نہیں ہے جس کی وجہ سے امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے نہیں کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |