اسامہ قمر کائرہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

نماز جنازہ میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، شیخ رشید اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


ویب ڈیسک May 18, 2019
نماز جنازہ میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، شیخ رشید اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ فوٹو:ٹوئٹر

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گجرات کے شہر لالہ موسیٰ میں اسامہ قمر کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین آبائی قبرستان نوگزہ میں کی گئی۔

نماز جنازہ میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، شیخ رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مشیر خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسامہ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ان کی کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں