5 سال جمہوریت کے تسلسل کے لئے کام کیا جاتے ہوئے کوئی پچھتاوا نہیں صدر زرداری

5 سال میں 2 چیف ایگزیکٹیو لگانے پڑے گھر میں باورچی بھی تبدیل ہوتے رہیں تو کھانا ٹھیک نہیں بنتا، صدر زرداری

صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اور اقتصادی مسائل کے حوالے سے حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 5 سال جمہوریت کے تسلسل کے لئے کام کیا، اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے اور جاتے ہوئے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔



ایوان صدر میں صحافیوں اور دانشوروں کے اعزاز میں دیئے گئےعشائیے سے خطاب کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ تنقید کرنا عوام کا حق ہے اور سیاستدانوں کو تنقید سے سیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں 2 چیف ایگزیکٹیو لگانے پڑے گھر میں باورچی بھی تبدیل ہوتے رہیں تو کھانا ٹھیک نہیں بنتا۔


صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اور اقتصادی مسائل کے حوالے سے حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے اور بطور اپوزیشن جہاں ضرورت پڑی حکومت پر تنقید بھی کریں گے، انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ ہم تاریخ بنانے نکلے ہیں ہیڈ لائنز نہیں، صدر زرداری نے کہا کہ چین بہترین دوست ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے لئے میاں صاحب کو چینی وزیراعظم سے ملوایا۔

Recommended Stories

Load Next Story