پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی سے فنکار تشویش میں مبتلا

راحت فتح علی اور علی ظفر سمیت متعدد فنکاروں نے بھارت جانے کا فیصلہ مؤخر کردیا


Pervaiz Mazhar August 27, 2013
راحت فتح علی اور علی ظفر سمیت متعدد فنکاروں نے بھارت جانے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے بعد فنکاروں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ان دنوں بہت سے پاکستانی فنکا ر بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن پر کام کررہے ہیں، جبکہ بھارت کے متعدد فنکار جو پاکستان کا دورہ کرنیوالے تھے انھوں نے حالات کے پیش نظرفی الحال پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن پر کام کرنے والے پاکستان اداکاروں نے بھی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے بھارت جاکر کام کرنے کا اپنا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

ان دنوں بولی فلموں میں پاکستانی گلوکار،راحت فتح علی، علی ظفر جب کہ سارہ لورین، عمائمہ ملک، جبکہ مزاحیہ ادکار شکیل صدیقی، علی حسن عرفان ملک، کاشف خان، وکی اور دیگر فنکار مختلف ٹی وی چینلز اور فلموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لیے بھارت آتے جاتے رہے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں میں وہ کوئی رسک لینے کے لیے تیار نہیں۔



فنکاروں کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کو اچھے پڑوسی کی حیثت سے تعلقات خوشگوار بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیئں۔ پاکستانی حکومت بار بار بھارت سے دوستانہ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہے لیکن بھارتی افواج کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی اور سرحد پر بلا جواز فائرنگ سے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن امان بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھی ہے بھارت کو بھی اسی جذبہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں