وزیراعظم عمران خان او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، سفارتی ذرائع


خالد محمود May 19, 2019
وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، سفارتی ذرائع. فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ بن محمد سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اوآئی سی سربراہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو جدہ میں ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے، سعودی فرمانروااور ولی عہد سے اہم امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اوآئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی 29مئی کو جدہ میں ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ صدرآزاد کشمیر سردارمسعود اوردیگر کشمیری قیادت شرکت کریے گی،کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور تازہ ترین صورتحال کا معاملہ اجلاس میں اٹھایا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں