ڈنمارک کے مشہور برانڈ لیگو کا پاکستان میں تعلیمی فروغ میں تعاون کا فیصلہ

لیگو پاکستان کے کنٹری ہیڈ بلال سلیم نے بتایا کہ بچے ہمارے لیے مشعل راہ ہیں کیونکہ وہ ایک نیا تخلیقی ذہن رکھتے ہیں


Business Desk August 27, 2013
لیگو پاکستان کے کنٹری ہیڈ بلال سلیم نے بتایا کہ بچے ہمارے لیے مشعل راہ ہیں کیونکہ وہ ایک نیا تخلیقی ذہن رکھتے ہیں. فوٹو: اے پی پی

چند ماہ قبل کراچی میں اپنے پہلے اسٹور کا افتتاح کرنے کے بعد ڈنمارک کے کھلونوں کے مشہور برانڈلیگو پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اپنے کام کا آغاز کررہا ہے۔

کھلونوں کی یہ بڑی کمپنی پوری دنیا میں بچوں اور جوانوں کو کھیل کود تعلیم اور اعلیٰ معیار کی تخلیقی سر گرمیوں کے ذریعے متاثر کرکے معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں یہ کمپنی مقامی اسکولوں میں اپنے تعلیمی پروگراموں کو شروع کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ لیگو پاکستان کے کنٹری ہیڈ بلال سلیم نے بتایا کہ بچے ہمارے لیے مشعل راہ ہیں کیونکہ وہ ایک نیا تخلیقی ذہن رکھتے ہیں اور اپنے لیے اور اپنے اردگرد کے ماحول کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے میلینئم ڈیولپمنٹ گولز کو پورا کرنے کیلیے بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ہم پاکستان میں اپنے کام کو بڑھا رہے ہیں اور تعلیمی ادارے قائم کر کے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ ادارے جدید اور متاثر کن سہولیات کے ساتھ بچوں میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت پیدا کر یں گے اور ان اداروں میں کلاس رومز میں''لیگو'' کے مخصوص نصاب اور طریقوں سے سیکھنے کیلیے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں