حکومت آم کی برآمدبڑھانے کیلیے اقدامات کررہی ہے وزارت تجارت

گزشتہ سال 86 ہزار ٹن آم برآمد ہوا،رواں سال مزید اضافہ ہوگا،کئی ممالک سے ڈیمانڈ آرہی ہے


APP August 27, 2013
شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ 2011-12 میں 86 ہزار ٹن آم برآمد کیے گئے۔ فوٹو: فائل

وزارت تجارت کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت آم کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید آصف حسنین کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ 2011-12 میں 86 ہزار ٹن آم برآمد کیے گئے۔ رواں مالی سال میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ بہت سے ممالک سے ڈیمانڈ آ رہی ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے کرائے بڑھانے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔



جتنی برآمدات بڑھیں گی اتنا زرمبادلہ بڑھے گا۔ قیصر احمد شیخ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت پیداوار بڑھانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں