بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے میں پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں بھارتی 8 بھارتی ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ ہوئی


ویب ڈیسک May 19, 2019
23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا فوٹو: فائل

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں بھارت کی 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، شترو گھن سنہا اور سنی دیول سمیت 918 امیدوار میدان میں ہیں۔

لوک سبھا کے انتخابات کے آخری مرحلے میں ریاست اتر پردیش اور پنجاب کی 13،13، مغربی بنگال کی 9، بہار اور مدھیہ پردیش کی 8، 8، ہماچل پردیش کی 4، جھاڑ کھنڈ کی 3 جب کہ چھتیس گڑھ کی ایک نشست پر پولنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں