تعلقہ کونسل تلہار کی بجلی منقطع پانی کی فراہمی بند
شہری بوند بوند کو ترس گئے، بلدیہ کے خلاف سیاسی و سماجی رہنماؤں کا احتجاجی مطاہرہ
حیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگی پر تعلقہ کونسل تلہار کی بجلی کاٹ دی، شہری3 روزسے پانی سے محروم، بوند بوند کو ترس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کے بقایا جات کی وجہ سے حیسکو نے تعلقہ کونسل اورواٹر سپلائی کی بجلی کاٹ دی جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی سپلائی بند ہوگئی، گھروں میں بھی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب شہر کے سیاسی اور سماجی کارکنوں علی اکبرمیمن، محرم قمبرانی، علن ملاح، اسماعیل کھوسہ، نانا کچھی اور دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ کونسل کی نا اہلی کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیںلیکن ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے ابھی تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا ہے۔