ہاکی ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان وکوریا کے ٹکراؤ کا امکان
بھارت نے مضبوط حریف کو زیر کرلیا، اومان نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دی
ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے ٹکراؤ کا امکان روشن ہوگیا۔
بھارت نے مضبوط حریف کوریا کو زیر کرکے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن کیلیے راہ ہموار کرلی، فیصلہ کن معرکہ روایتی حریفوں کے مابین ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں بھارت نے اپنے دوسرے میچ میں مضبوط حریف جنوبی کوریا کو 2 گول سے زیر کرتے ہوئے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن کی راہ ہموار کرلی، پاکستان بھی اتوار کو ٹائٹل کے حصول کی راہ میں آنے والی ایک بڑی دیوار ملائیشیا کو گرا چکا، چائنیز تائپے کیخلاف منگل کو فتح گرین شرٹس کو پول اے کی سرفہرست ٹیم بنا دے گی، بھارتی ٹیم کا اگلا مقابلہ نسبتاً کمزور حریف بنگلہ دیش سے بدھ کو شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں میچز باآسانی جیت کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہیں،گروپ بی میں جنوبی کوریا کے دوسرے نمبر پر آنے کا امکان روشن ہے۔
پاکستان کو فائنل میں رسائی کیلیے اسے راستے سے ہٹانا ہوگا۔ پیر کو دوسرے میچ میں اومان نے بنگلہ دیش کو 4-2 سے اپ سیٹ شکست دی، ناکام ٹیم کے پاکستانی کوچ نوید عالم پہلی بڑی آزمائش میں ناکام رہے۔ منگل کو دوسرے میچ میں ملائیشیا کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے گذشتہ صبح ہلکی پھلکی ٹریننگ کی، لنچ کے بعد میٹنگ ہوئی، ٹیم نے حکمت عملی کا جائزہ لینے کیلیے بھارت کا جنوبی کوریا سے میچ میدان میں بیٹھ کر دیکھا۔
دوسری طرف کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا جیسے سخت حریف کے خلاف فتح سے پلیئرز کا اعتماد دگنا ہوگیا، ٹیم کا دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنا خوش آئند ہے، ہمارا مورال کافی بلند لیکن اصل امتحان کوریا اور بھارت سے مقابلوں میں ہوگا، انھوں نے کہا کہ دفاع اور اٹیک کے شعبوں میں کافی بہتری آگئی، مواقع ضائع کرنے کی شرح بھی خاصی کم ہوئی ہے۔